اقوام متحدہ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بان کی مون نے مالی میں امن مشن پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی کی شمالی علاقے میں امن مشن کی تنصیبات اور اہلکاروں پر 4 مختلف حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں چاڈ اے تعلق رکھنے والاایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔سیکٹری جنرل نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مالی میں تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ امن معاہدے کے تحت خطے امن اور استحکام کے لئے اپنی ذمہ دارویوں کو پورا کریں۔