اقوام متحدہ کے فیلڈ سکیورٹی کوآرڈینیشن آفیسر کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

103

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے فیلڈ سکیورٹی کوآرڈینیشن آفیسر ہربرٹس کوئبکے نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ،چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے ڈیپارٹمنٹ فار سیفٹی اینڈ سکیورٹی کے وفد کو بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا،اس موقع پروفد کو ایمرجنسی ہیلپ لائن، پولیس ڈسپیچ ، ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ اورسکیورٹی صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ وفد کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا ،ایپ میں وفدنے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے ایپ بنانا اورسکیورٹی کیلئے بین الاقوامی معیار کے جدید نظام کا نفاذ قابل ستائش ہے ،دورے کے اختتام پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔