اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اجلاس میں صحت افزا زمین کے لیے فوری اقدامات پرزور

69
United Nations

سٹاک ہوم ۔3جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ایک ماحولیاتی اجلاس میں صحت افزا زمین کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ یہ میٹنگ جسے”سٹاک ہوم پلس 50۔سب کی خوشحالی کے لئے ایک صحت افزا سیارہ ،ہماری ذمہ داری،ہمارا موقع "کے نام سے جانا جاتا ہے ، اسے اس وقت منعقد کیا جارہا ہے جب دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے تہرے بحران کا سامنا ہے۔ 1972میں پہلی بار سویڈن میں یہ ماحولیاتی اجلاس منعقد ہوا اور اس کے بعدپچاس سال بعد یہ اجلاس اب منعقد ہوا جس کی میزبانی سویڈن کررہا ہے۔

اس اجلاس میں سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ آلودگی کا شکار ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک متاثر ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے خبردار کیا کہ ماحولیات سے متعلق وعدے پورے نہ ہونے کے باعث عالمی بہبود خطرے میں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب راستہ بدلنے کی ضرورت ہے اور فطرت کے خلاف اس خود کش جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔