اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر آفس نے جبری لاپتہ ہونے کو جرم بنانے سے متعلق بل کو ٹیبل کرنے پر تعریف کی ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

72

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق آفس نے جبری لاپتہ ہونے کو جرم بنانے سے متعلق بل کو ٹیبل کرنے پر تعریف کی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق آفس کی ہائی کمشنر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 میں جب میری آپ سے ملاقات ہوئی تھی تو اپنی حکومت کی طرف سے میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا، ہم اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں ۔