25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںالائنس مائنڈ ایمپاورمنٹ کونسل کا پہلا باقاعدہ اجلاس ، تنظیم کے مقاصد...

الائنس مائنڈ ایمپاورمنٹ کونسل کا پہلا باقاعدہ اجلاس ، تنظیم کے مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):الائنس مائنڈ ایمپاورمنٹ کونسل کا پہلا باقاعدہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کونسل کے پہلے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ الائنس پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرپرسن کے طور پر سیدہ عائشہ نور، شریک چیئرپرسن کے طور پر امرت امجد جبکہ جنرل سیکرٹری کے طور پر عائشہ کنول کو منتخب کیا گیا۔ تربیتی شعبے میں ڈاکٹر نورالہدیٰ، نورالعین اور نورینہ خان کو ڈائریکٹر نامزد کیا گیا۔

کمیونٹی ریلیشنز کے لئے سید جعفر حسین کو ذمہ داری سونپی گئی جبکہ آن لائن ٹریننگ اور ویبنارز کے لئے نجم الشار اور ایچ ایم رانا عمر فاروق کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ ایگزیکٹو عہدوں پر علی راجہ کو آن لائن ٹریننگ اور ویبنارز، شنزہ ذیشان اور سلطان عابد کو ڈیجیٹل انگیجمنٹ اور ممبرشپ کے امور سونپے گئے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی سطح پر تنظیم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے انڈونیشیا سے گالوہ گایاتری اور قازقستان سے میرویرت ساپیوا، بازاربیکووا کو انٹرنیشنل ٹریننگ کی ڈائریکٹرز مقرر کیا گیا جو بالترتیب جنوب مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا میں تنظیم کے تربیتی پروگراموں کی قیادت کریں گی۔ اس موقع پر چیئرپرسن سیدہ عائشہ نور نے عزم ظاہر کیا کہ کونسل ذہنی فلاح، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

شریک چیئرپرسن امرت امجد نے کہا کہ اجتماعی سوچ اور تعاون ہی ترقی کا راستہ ہے۔ جنرل سیکرٹری عائشہ کنول نے کہا کہ منظم ٹیم ورک کے بغیر بڑے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ قبل ازیں الائنس پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر طارق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے وژن اور عالمی سطح پر تعاون پر مبنی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کی میزبانی اور نظامت شبیر حسین نے کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں