الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گر کر تباہ ، پائلٹ اپنی 2بیٹیوں سمیت بچ گیا

159

اینکریج، الاسکا۔26مارچ (اے پی پی):الاسکا کی برفیلی جھیل میں ہوائی جہاز گرنے کے بعد پائلٹ اور اس کی دو بیٹوں نے طیارے کےتیرتے پر پر رات گزاری ، جن کو بچا لیا گیا ۔ الاسکا آرمی نیشنل گارڈ ٹیری گوڈس نے اے پی کو بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا فیس بک میں اتوار کی رات ایک پوسٹ دیکھی جس میں ایک لاپتہ طیارے کی تلاش میں مدد کے لیے کہا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیر کی صبح وہ 12 پائلٹس جن میں وہ بھی شامل تھے ، طیارے کی تلاش میں نکلے ۔

انہوں نے کہاکہ تسٹومینا جھیل میں انہیں ایک طیارہ لاپتہ پائپر PA-12 سپر کروزردکھائی دیا جس میں 3 ایک شخص اپنی دوبیٹیوں کے ہمراہ جہاز کے ونگ پرسوار تھا۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور اس کی دو جوان بیٹیاں طیارہ کریش ہونے کے بعد تقریباً 12 گھنٹے تک اس کےپر پر بیٹھے رہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پائلٹ اپنی بیٹوں کے ہمراہ ، جزیرہ نما کینائی کی سولڈونا سے سکیلک جھیل کے سیاحتی دورے پر تھےاور واپسی میں وہ اس حادثے کا شکار ہو گئے ۔