البانیہ میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک، کئی مکانات تباہ،

118
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ترانہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) البانیہ میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک اور کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق البانیہ کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ فیرزا، کومان، الزا اور شکوپٹ میں دریاﺅں اور ندی نالوں کے بند ٹوٹنے سے آبادی کے ساتھ ساتھ ملک کے اہم ہائیڈرو پاور پلانٹس کیلئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔