الجزائرکا یورپ سے 4 لاکھ75 ہزار ٹن گندم کی خریداری کا سودا

108

پیرس ۔ 12 جنوری (اے پی پی) الجزائر نے ٹینڈر کے ذریعہ یورپ سے 4 لاکھ75 ہزار ٹن گندم کی خریداری کا سودا مکمل کرلیا۔ الجزائر نے جرمنی سے ملوں کےلئے استعمال میں لائی جانے والی 4 لاکھ75 ہزار ٹن گندم 198 ڈالر سے 202 ڈالر فی ٹن بمعہ فریٹ خریدی ہے۔ مذکورہ گندم مارچ میں الجزائر پہنچے گی۔