اسلام آباد۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف قیادت کی خوبیوں سے مزین ایسے رہنما ہیں جنہیں منفرد کردار اور سیاسی پس منظر کی وجہ سے پاکستانی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، وہ اپنی کرشماتی اور مضبوط شخصیت کی وجہ سے ایسے لیڈر ہیں جنہیں راویتی طور پر ایک رہنما کہا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو الجزیرہ کے ادارتی صفحہ پر لکھے گئے …
الجزیرہ میں سیاسی تجزیہ نگار ٹام حسین کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی شخصیت پر مضمون

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف قیادت کی خوبیوں سے مزین ایسے رہنما ہیں جنہیں منفرد کردار اور سیاسی پس منظر کی وجہ سے پاکستانی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، وہ اپنی کرشماتی اور مضبوط شخصیت کی وجہ سے ایسے لیڈر ہیں جنہیں راویتی طور پر ایک رہنما کہا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو الجزیرہ کے ادارتی صفحہ پر لکھے گئے مضمون میں سیاسی تجزیہ نگار ٹام حسین نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی مقبولیت اس وجہ سے بھی ہے کہ وہ پاکستان کی اکثریت کیلئے قابل بھروسہ رہنما ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں جبری جلاوطنی کے دوران اپنا زیادہ تر وقت سعودی عرب میں گزارا جہاں انہیں اپنی شخصیت کو نکھارنے کا بہترین موقع ملا۔ ٹام حسین نے اپنے مضمون میں مزید لکھا ہے کہ محمد نوازشریف پاکستان کی سیاست میں واحد رہنما ہیں جو اپنے سیاسی قد کاٹھ اور اعتماد کی وجہ سے قومی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔








