شارجہ۔1جولائی (اے پی پی):سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران، شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے ایک انتظامی فیصلے کے تحت الحفایا کے مقام کی حدود کی منظوری دیدی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ مقام اقوام متحدہ کے تعلیمی
سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شمولیت کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جاری کردہ فیصلے کے مطابق، الحفایا کے مقام، اس کی حدود اور رقبے کو سرکاری طور پر ثقافتی ورثے کے مقام کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، جیسا کہ منظور شدہ نقشے میں واضح کیا گیا ہے۔