الحمدللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں،مریم اورنگزیب

274
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔

جمعہ کی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کاآپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔