اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ الحمدللہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے توسیع پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اب 1.17 بلین ڈالر کی ساتویں اور آٹھویں اقساط وصول ہو ں گی ۔ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اتنے سخت فیصلے لئے اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔