الحمدللہ ایک بارپھرسچائی اورانصاف کی جیت ہوئی ہے، وزیرخزانہ سینٹرمحمداسحاق ڈار

55

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ الحمدللہ ایک بارپھرسچائی اورانصاف کی جیت ہوئی ہے۔بدھ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنماء فرخ حبیب کے الزامات بے بنیادقرار دیتے ہوئے ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ 92 نیوز یوکے نے پی ٹی آئی کے جھوٹ آن ائیرکرنے پرغیرمشروط معافی مانگی ہے۔واضح رہے کہ ٹی وی چینل 92 نیوزیوکے پر26 دسمبر2022کو 6 بجے شام اور10 بجے رات اور26ستمبر2022 کو لگ بھگ رات 10 بجے شازیہ ذیشان کی میزبانی میں پروگرام ”نائیٹ ایڈیشن“نشرہوا،اوراسے یوٹیوب چینل 92 نیوز ایچ ڈی یوکے پربھی اپ الوڈکیاگیا۔

اس پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنمافرخ حبیب نے سینیٹرمحمداسحاق ڈارکے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے۔92 نیوز نے اپنی نشریات میں دوٹوک انداز میں دوٹوک اندازمیں اعتراف اورتصدیق کی ہے کہ یہ الزامات مکمل طورپرغلط، بے بنیاداورجھوٹے تھے۔ 92 نیوز نے ان بیانات پردل سے افسوس کااظہارکیاہے،

ٹی وی چینل نے کہاہے کہ وہ مانتا ہے اورتصدیق کرتاہے کہ اسحاق ڈارقانون کی پاسداری کرنے والے ایک اچھے کردار اوراچھی ساکھ والے شہری ہیں اورانہوں نے ہمیشہ پوری تندہی سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیاہے، 92 نیوز نے سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے معذرت کی ہے اورکہاہے کہ اس نشریہ کی وجہ سے محمداسحاق ڈارکوجس تکلیف، پریشانی اورذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑاہے اس پروہ معذرت خواہ ہے۔