الحمد اللہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بدترین سیاسی انتقام کے باوجود سرخرو ہوئے، مریم اورنگزیب

167

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بدترین سیاسی انتقام کے باوجود سرخرو ہوئے، انہی الزامات پر برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے دو سال کی تحقیقات کے بعد شہباز شریف کو بری کر دیا تھا۔

جھوٹے سیاسی کیس بنانے والوں کو بیان نہیں بلکہ شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ روئیں،چیخیں یا پیٹیں بریت کا فیصلہ آ چکا ہے۔