لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر نے کہا کہ الحمرا میں ادبی و ثقافتی سرگرمیاں تواتر سے جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق الحمرا نئی زبان وادب کے اچھوتے موضوعات کی خوشبو سے موتر ہے،رواں ہفتے بھی الحمرا میں فنون لطیفہ کی تمام اصناف میں عوام کو اپنی ثقافت کے رنگ دیکھنے کے مساوی موقع فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے الحمرا میں کھیڈ،کڈونے اور کتھاواں کے موضو ع پر نمائش کا انعقاد کل21 جنوری کوکیا جا رہا ہے،پنجابی کامیڈی ورکشاپ کی تکمیل پر الحمرا ایک پنجابی ڈرامہ پرڈیوس کرے گا اور میں پنجابی تھیٹر کامیڈی ورکشاپ کے شرکا کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے پنجابی کامیڈی کے نامور فنکار افتخار ٹھاکر و دیگر اساتذہ سے یہ فن سیکھا ہے۔توقیر حیدر نے مزید کہا کہ الحمرا میں بچوں کی تخلیقی،ذہنی و تعمیری صلاحیتوں کو اجا گرکرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،اس مناسبت سے بچوں کا پانچ روزہ ڈرامہ الہ دین 22 جنوری تک جاری رہے گا،جس میں دیکھنے والوں کی تعداد خوش آئندہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548735