الحمراآرٹس کونسل میں نامور شاعر علی زریون کے ساتھ شعر و شاعری کی محفل کا انعقاد

163
Lahore Arts Council
Lahore Arts Council

لاہور۔14فروری (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں بدھ کی شام کو نامور شاعر علی زریون کے ساتھ شعر و شاعری کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق نامور شاعر علی زریون نے اپنے خوبصورت اشعار سنا کر داد سمیٹی،اور اس شام کو اپنے جذبات اور احساسات کے ساتھ پر وقار بنا دیا،علی زریون کے شعروں کا لطف و لذت اور اندازِ بیاں سننے والوں کے دل میں گھر کر گیا۔سننے والے کو علی زریون کی خاص بات کو بھی آسانی سے کہہ دینا پسند آیا،ماڈریٹر سید علی شاہ رخ نے کہا کہ اس خوبصورت شام کے انعقاد پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری کے مشکور ہیں۔لوگ محبت کرتے ہیں

جس پر میں انکا شکرگزار ہوں،اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ شاعری ادب کی اہم صنف اور اپنے دور کے احوال کا عکاس ہوتی ہے،زبان وادب کو پھلنے پھولنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کررہے ہیں۔علی زریون کی شاعری دور حاضر کی فکر و سوچ سے ہم آہنگ ہے،نوجوان انکے کلام کو سننے میں خصوصی د لچسپی لیتے ہیں، الحمرا نوجوان کی دلوں کی آواز بن رہا ہے،سماج کا دامن اظہار کی آزادی سے معطر رہتا ہے، علی زریون نے اپنی شاعری میں پیار و محبت کے دھاگے بنے ہیں،ایک سے زائد زبانوں کے شاعر ہیں تقریب زبان وبیان، جذبات و احساسات کی وادیوں سے گزرنے والا سحر انگیز سفر بنی رہی۔