21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزالحمراہال میں گلگت بلتستان کلچرل شو کا انعقاد

الحمراہال میں گلگت بلتستان کلچرل شو کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔28نومبر (اے پی پی):الحمراہال میں گلگت بلتستان کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق پروگرام میں گلگت بلتستان کی تہذیب وثقافت کے دلکش اور منفرد رنگ پیش کئے گئے،حاضرین کواس پروگرام کے ذریعے الحمرا اور پاکیزہ آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگ دیکھنے کو ملے۔پروگرام کا آغاز گلور، دیسی بینڈ سپیشل ٹیون کے ذریعے ہوا۔شینا، بلتی، کھوار،بروشکی اور وخی زبانوں میں لوک گیت پیش کئے گئے جبکہ اردو زبان میں عارفانہ کلام نے بھی پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا۔

ثقافتی رقص، ریمپ واک،شاعری اور دیگر پرفارمنس بھی پروگرام کا حصہ تھے۔ نامور گلوکاروں اقبال حسین اقبال اور غلام نبی ہمراز کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔نامور آرٹسٹ امین شاہ، مبارک، خالد بلتی، ظہیر،نائب خان، صاحب جان، دیدار علی ود یگر نے بھی پروگرام میں عمدہ پروفارم کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414916

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں