- Advertisement -
لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور کی الحمرا آرٹس کونسل میں فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد 10 جون سے 10اگست تک کرے گا جس میں ڈرائنگ، پینٹنگ، کتھک، تھیٹر،منی ایچر، خطاطی اور مجسمہ سازی کی کلاسز منعقد ہوں گی۔ترجمان کے مطابق تجربہ کار اساتذ ہ مستقبل کے آرٹسٹو ں کو ایک ماہ کی تربیت فراہم کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ کے شرکا بچوں،نوجوانوں کے ان کے سکولز و کالجز میں کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،یہ کیمپ نئے نئے آئیڈیاز، کے ساتھ تفریح و لطف کا باعث بنتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474586
- Advertisement -