21.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںالحمرا آرٹ گیلری میں نمائش کا انعقاد

الحمرا آرٹ گیلری میں نمائش کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا آرٹ گیلری میں The Lure Of Wesliکے عنوان سے ہفتہ کے روز یہاں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح پروفیسر نازش عطا اللہ نے نامور مصورہ سلیمہ ہاشمی کے ہمراہ کیا۔انھوں نے مصوروں کے کام کو دیکھا اور اسے بھرپور سراہا۔اس موقع پر نازش عطا اللہ نے کہا کہ مصور کا کینوس اس کی سوچ کا عکس ہوتا ہے،

نمائش میں پیش کردہ ہرنمونہ آنکھوں کو فرخت بخشتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مصورو ں نے منی ایچر آرٹ ورک میں اپنا کام پیش کیا ہے۔نمائش میں 12مصوروں کے 35نمونے پیش کئے گئے ہیں جو 12جنوری تک جاری رہے گی۔ واضح رہے الحمرا کا پلیٹ فارم آرٹ سیکھنے ، سکھانے اور آرٹ سے لگا ئورکھنے والوں کے لئے درسگارہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں