21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںالحمرا اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصویری نمائش ( کل) ہو گی،ترجمان

الحمرا اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصویری نمائش ( کل) ہو گی،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):الحمرا اوپن ائیر تھیٹر گیلری میں تصویری نمائش کا انعقادکل(پیر سے )ہوگا۔ترجمان الحمرا کے مطابق تصویری نمائش عالمی فوٹو گرافی کے دن کی مناسبت سے سجائی جائے گی جبکہ فن وثقافت اور تاریخ بدزیعہ کیمرہ کے تھیم سے تمام سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوگرافی ڈے کے حوالے سے فوٹو گرافرز کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی،تہذیب و تمدن کو اجاگر کرتی سرگرمیاں الحمرا،ٹی ڈی سی پی، والڈ سٹی،پی ایچ اے اور محکمہ اوقاف کے مشترکہ تعاون سے پیش کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق فوٹو گرافی ٹرپ میں 200سے زائد فوٹو گرافر نے لاہور کے ثقافتی ورثے کو دریافت کیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ انکی تصاویر پر مبنی نمائش الحمرا کلچرل کمپلیکس اوپن ائیر تھیٹر گیلری کی زنیت بنیں گی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اپنی تاریخ و تمدن سے دنیا اور نوجوان نسل کو روشناس کروانا الحمرا کی خوبصورتی ہے جبکہ الحمرا پاکستان کے حسن کا عکاس ہے۔فوٹو گرافرز کو لاہور فورٹ،مسجدوزیر خان،بادشاہی حمام،دہلی گیٹ، موچی گیٹ،اکبری گیٹ،بادشاہی مسجد، مینار پاکستان و دیگر جگہوں کا دورہ کروایا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں