- Advertisement -
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):الحمرا اکیڈمی کے ابھرتے سٹار کی کہانی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ترجمان کے مطابق الحمرا اکیڈمی کے ابھرتے پینٹر احمد نے کامیابی کی نئی داستان رقم کردی ہے،احمد نے معذوری کو اپنی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ اس نے اپنے عزم سے پینٹنگ کی دنیا میں اپنا نام و مقام بنایا ہے۔
الحمرااکیڈمی کی استاد زرمینہ نے اپنے سٹوڈنٹ احمد کے جذبے کو سراہتے ہوئے اس کے کام کی تعریف کی اور اس کے سنہری مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب احمد اپنے عزم مصمم کی بدولت دوستوں کیلئے ایک مثال ہوگا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433805
- Advertisement -