24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزالحمرا میلوڈیز میں صوفی نائٹ کے تسلسل میں قوالی نائٹ کا انعقاد

الحمرا میلوڈیز میں صوفی نائٹ کے تسلسل میں قوالی نائٹ کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کی شام کو الحمرا میلوڈیز میں صوفی نائٹ کے تسلسل میں پر سوزقوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پروگرام کی ابتدا سمر عباس نے اک تارا بجا کے کی، سر، سنگیت، سرگم کے ملاپ نے سرد شام کا مزا دوبالا کر دیا ۔

نامور موسیقار زمان عباس ( لونے والا) نے ہمنوائوں کے ہمراہ یادگار پرفارمنس پیش کی۔زمان عباس کا تعلق ملک کے مشہور و معروف موسیقار گھرانے سے ہے۔پیش کردہ کلاموں کے الفاظ اور قوال کے انداز نے سننے والوں پر مثبت اثرات ظاہر کئے،

- Advertisement -

وسطی وجنوبی پنجاب کے فوک میوزک کی مختلف کمپوزیشنز نے سما باندھ دیا جبکہ اک پھول موتیے دا مار کے جگا کے روایتی انداز نے شایقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کا کہنا تھا کہ پاکستانی موسیقار میوزک کی ہر صنف میں ملک کا نام بلند کر رہے ہیں۔اس موقع پرالحمرا بک کارنر کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد تفریح اور تربیت پھیلانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=431506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں