26 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںالخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ صیام میں مستحق ٹرانسجنڈرز میں راشن...

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ صیام میں مستحق ٹرانسجنڈرز میں راشن پیکج تقسیم

- Advertisement -

سرگودھا۔ 28 مارچ (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ صیام میں مستحق ٹرانسجنڈرز میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا ۔ ماہ رمضان میں 1100 مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا جا چکا ہے۔ اس موقع پر مرکز جماعت اسلامی میں منعقد کی گئی تقریب میں ضلعی صدر میاں اظہار الحق،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم، میاں انعام الحق قیصر،امیر جماعت اسلامی سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل میاں غلام مصطفی طاہر اور عبدالباسط بھٹی نے شرکت کی۔

ضلعی صدر میاں اظہار الحق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور اپنے ڈونر کی جانب سے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شہر سمیت گردونواح سے آنے والے افراد کو با عزت طریقے سے راشن پیکج فراہم کیا گیا جس میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش شامل تھیں۔ اس موقع پرانسٹریکٹر ٹرانسجنڈر ایجوکیشن گورنمنٹ ہائی سکول ماہی علی نے الخدمت فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ماہِ صیام میں بھی ٹرانسجینڈرز کو راشن جیسی سہولت سے مستفید کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576977

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں