19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںالخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

- Advertisement -

سرگودھا۔ 16 اپریل (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیر اہتمام خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب مرکز جماعت اسلامی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میاں اظہار الحق، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم، الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ خواتین کی ذمہ داران آصفہ سرور، اور سندس عبدالرحمن سمیت باہمت خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو روزگار شروع کرنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن بلا سود قرضہ اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کی ایک کڑی آج ہنر مند خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم کا عمل ہے تا کہ یہ خواتین اپنے ہنر کو استعمال میں لا کر اپنے اہلخانہ کی بہتر پرورش کر سکیں۔ اس موقع پر الخدمت حلقہ خواتین کی ذمہ داران نے خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں