الخدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری کی زیرصدارت آغوش کالج مری کی انتظامیہ کا اجلاس

127
Al-Khidmat Foundation
Al-Khidmat Foundation

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے ادارے آغوش کالج مری کی انتظامیہ کا اجلاس الخدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن کے نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، پرنسپل آغوش کالج محمد آعظم ،صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد حامد اطہر اور پرنسپل دار ارقم سکولز اسلام آباد محمد عمران خان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور مستقبل میں ان کی اعلیٰ تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سید وقاص جعفری نے پرنسپل کالج اور مہمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغوش کالج مری اپنی نوعیت کا ایک بہترین اقامتی ادارہ ہے جہاں بچوں کو ناصرف معیاری تعلیم و تربیت دی جاتی ہے بلکہ بہترین رہائش اور کھیلوں کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

پرنسپل آغوش محمد اعظم نے آغوش کالج کے طلباء کی تعلیمی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر سید وقاص جعفری نے پرنسپل آغوش کالج کو اپنی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔