اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن کے ڈائریکٹر آؤٹ ریچ یو ایس اے ائیر کموڈور (ر) احمد سلام نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ادارے آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ کالج آمد پر نیشنل ڈائریکٹر آغوش ہومز و نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ائیر مارشل (ر) ارشد ملک ، پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان اور سٹاف نے مہمان کو خوش آمدید کہا۔
ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے مہمان کو آغوش کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں احمد سلام نے آغوش کالج مری کے تعلیمی اور رہائشی بلاک کا بھی جائزہ کیا۔ اس موقع پر طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت آغوش آپ کو مستقبل کا معمار بنانے کےلئے انتھک محنت کر رہا ہے۔آخر میں معزز مہمان طلباء سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596586