الخدمت فاونڈیشن نے پشاور میں بنوقابل پروگرام کے لئے انٹری ٹسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا

242

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):الخدمت فائونڈیشن نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی الخدمت بنو قابل پروگرام کے عملی اجراء کا اعلان کردیا جس کے لئے 6جولائی کو اسلامیہ کالجیٹ گراونڈ پشاور میں انٹری ٹسٹ منعقد ھوگا جس میں آٸی ٹی کے 16مختلف کورسز کے لئے طلبہ وطالبات کاانتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اس امر کا اعلان سابق سینئر صوبائی وزیر اور الخدمت بنوقابل پروگرام کے سرپرست اعلی عنایت اللہ خان نے پشاور پریس کلب میں الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالدوقاص کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر بنوقابل پروگرام کے ڈائریکٹر میاں صہیب الدین کاکاخیل اور الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام میں آ ئی ٹی سے متعلق 16مختلف کورسز میں داخلے کے لئے صوبہ بھر سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زاٸد طلبہ وطالبات نے آن لائن جسٹریشن کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انٹری ٹسٹ میں کامیاب طلبہ وطالبات کے لئے ان کے قریب ترین ضلع میں قائم کیمپسز میں کلاسوں کا انتظام کیا جاٸے گا اوراس سلسلے میں طلبہ وطالبات کو بغیرکسی معاوضے کےبلکل مفت کورسزکرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم اگلے پانچ سالوں میں بنوقابل پروگرام کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کے ذریعے ہنر سیکھاکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں۔