الرجی سے متعلق معاشرہ میں آگاہی کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

76

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے، الرجی سے متعلق معاشرہ میں آگاہی کی ضرورت ہے اور میڈیا میں ایسی بیماریوں کی تشہیر ہونی چاہئے۔ وہ جمعرات کو گندم سے الرجی سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی گندم سے الرجی کا شکار رہا ہوں، اس بیماری کا شکار انسان روٹی آٹا نہیں کھا سکتا اسے چاول اور دیگر غذائیں کھانا پڑتی ہیں، اس صورتحال کا واحد حل پرہیز ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس بیماری سے آگاہی اور میڈیا پر اس کی تشہیر ضروری ہے تاکہ لوگ سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی کو چاہئےے کہ لوگوں کو اس بیماری سے آگاہ رکھیں۔