ریاض۔22مارچ (اے پی پی):سعودی فضائی کمپنی السعودیہ اور امارات کی فضائی کمپنیوں ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائی کمپنی السعودیہ نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی ہیں۔ سعودی ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹکٹ کی ری شیڈولنگ یا رقم کی واپسی پر کسی قسم کی کٹوتی یا اضافی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جمعہ کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ہیتھرو سے دبئی آنے والی ایک پرواز متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا تھا ایئرپورٹ پاورسٹیشن میں لگنے والی آگ کے باعث ایئرپورٹ کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی تحفظ کےلیے ہیتھرو ایئرپورٹ 21 مارچ کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک بند رہے گا۔
لندن فائر بریگیڈ کے مطابق مغربی لندن میں واقع بجلی سب سٹیشن کے ایک ٹرانسفارمر میں لگی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔بجلی کی بندش سے ایئرپورٹ کی متعدد سروسز معطل ہو گئیں اور متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575304