الطاف حسین کے عمل اور بیانات نے ان کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، اسے پاکستانی تصور نہیں کیا جا سکتا‘ الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے عمل اور بیانات نے ان کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، ہم اسے پاکستانی تصور نہیں کر سکتے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین سیاسیات، حب الوطنی اور قومیت کے اصولوں پر پورے نہیں اترتے …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے عمل اور بیانات نے ان کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، ہم اسے پاکستانی تصور نہیں کر سکتے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین سیاسیات، حب الوطنی اور قومیت کے اصولوں پر پورے نہیں اترتے اس لئے انہیں پاکستانی نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کس طرح پاکستانی کہا جا سکتا ہے جو خودساختہ جلاوطنی اختیار کئے ہوئے ہے، بھتے وصول کرتا ہے اور پھر یہ وسائل بے گناہ شہریوں کے قتل پر استعمال کرتا ہے اور ریاست کے خلاف بولتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایسے شخص کی پاکستان کے ساتھ کیا ہمدردی ہو سکتی ہے اور اسے کیسے پاکستانی تصور کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کئی سال پہلے الطاف حسین کی ہندوستان میں کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس شخص کی وطن کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں لیکن مشرف کے آمرانہ دور میں اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان کی تقریر کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم اور وفاقی حکومت کے دیگر عہدیداران الطاف حسین کی پاکستان دشمن سوچ کے خلاف کھل کر بیانات دے رہے ہیں۔

Leave a Reply