اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):الفاروق فٹ بال ل ٹورنامنٹ میں مزارہ کلب ، حیدر کرار کلب ، الفاروق کلب اور توصیف کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، گذشتہ روز جھپال فٹ بال گرائونڈ، فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں مزارہ کلب نے الفاروق کلب چبہ کو 3-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا،
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں،دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں حیدر کرار کلب سوہل نے العثمان کلب چبہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں الفاروق کلب جھپال نے علی شیر کلب سرلی کو 3-2 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں،چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں توصیف کلب سرلی نے الرضا کلب کو 3-1 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔