الفجیرہ میں شاہراہوں پررفتار کی حد میں تبدیلی

48
UAE
UAE

ابوظہبی ۔13نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ کی ٹریفک پولیس نے داخلی شاہراہوں پررفتار کی حد 101سے کم کرکے 91 کلو میٹرفی گھنٹہ کردی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق داخلی راستے پر انتہائی رفتار 101 کلو میٹر سے کم کرکے 91 کلو میٹرفی گھنٹہ جبکہ شیخ حمد بن عبداللہ روڈ پر انتہائی رفتار81 کلو میٹرفی گھنٹہ سے بڑھا کر 91 کلو میٹرفی گھنٹہ کردی گئی ہے۔

انتہائی رفتار میں تبدیلی کے بعد الفجیرہ شہر کی سڑکوں پر راڈار سسٹم میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔الفجیرہ بندرگاہ سٹریٹ کی رفتار 141 کلو میٹر فی گھنٹہ اور مربح سٹریٹ اور فدفع سرکلر روڈ کی انتہائی رفتار 121 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔انتہائی رفتار میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ راڈار سسٹم میں بھی شامل کردی گئی ہیں نئی رفتار کے لحاظ سے ڈرائیورز کی بابت کارروائی ہوگی