39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںالفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام مانسہرہ کے علاقہ سم الہٰی میں فری...

الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام مانسہرہ کے علاقہ سم الہٰی میں فری میڈیکل کیمپ

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقہ سم الہی منگ کے سمارٹ لرننگ ہائی سکول میں الفلاح فاونڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں دو ڈاکٹرز میڈیکل سپشلسٹ اور لیڈی ڈاکٹر نے مریضوں کا مفت معائنہ اور فری ادویات تقسیم کیں۔ الفلاح فاونڈیشن پاکستان بھر میں اپنی خدمات بلا کسی تفریق کے ادا کر رہی ہے۔

الفلاح فاونڈیشن پاکستان اس کی بنیاد امیر اکرم اعوان نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ الاخوان امیر عبدالقدیر اعوان کر رہے ہیں۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ سلسلہ کے دو مجازین اور دیگر ذمہ داران نے تقریب میں شرکت کی۔ مریضوں نے الفلاح فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاوں سے نوازا۔

- Advertisement -

الفلاح فاونڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں