القائم کلب نے چیزرز فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) القائم کلب نے پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کو دو کے مقابلے میں تین پنلٹی ککس سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید مقبل حسین نقوی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ایجوکیشن چیزرز فٹ بال کلب کے سیکرٹری اظہار شوکت اور سنیئر ریفری محمد ابراہیم کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔