اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سرنو رجسٹریشن کی درخواست پراسیس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اپریل 2023 میں ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی،
قانون کے مطابق نوے دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے،نوے دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر کوئی پراسیس نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہاکہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں،عدالت نےکیس کی سماعت 18 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔