اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بارہ ربیع الاول کے دن اپنے پیارے نبی ﷺ کے دربار پر حاضری، اپنے گھر کی زیارت اور عمرے کی ادائیگی کی سعادت نصیب کی،نگران وزیراعظم

103

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بارہ ربیع الاول کے دن اپنے پیارے نبی ﷺ کے دربار پر حاضری، اپنے گھر کی زیارت اور عمرے کی ادائیگی کی سعادت نصیب کی۔

جمعہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ جسے چاہا در پہ بلالیا ، جسے چاہا اپنا بنا لیا۔یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ، یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بارہ ربیع الاول کے دن اپنے پیارے نبی ﷺ کے دربار پر حاضری، اپنے گھر کی زیارت اور عمرے کی ادائیگی کی سعادت نصیب کی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین