اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کا پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں موصولہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شب لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ سے …

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاﺅں سے وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو یہاں موصولہ ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شب لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف انشاءاللہ بہت جلد پہلے سے زیادہ توانائی اور انہماک سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہوں گے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام تقریب کا مقصد پاکستانی میڈیا سے روابط کو مزید فروغ دینا اور ماضی قریب میں ہائی کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرنا تھا

مزید خبریں

Leave a Reply