اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے وزیراعظم عمران خان سے صحت کارڈ کی شکل میں دُکھی انسانیت کے لئے بہت بڑا کام لیا ہے،اب سےبیماری کا علاج کروانے کے لئے لوگوں کو مجبوری میں قرض یا گھر ،کوئی جائیداد ،زیور بیچنا نہیں پڑےگا۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپنے پیاروں کو پیسے نہ ہونے کےباعث بیماری میں کوئی تڑپتا نہیں دیکھے گاشکریہ عمران خان۔