اللہ کے کرم سے کار حادثہ میں محفوظ رہا‘ خیریت دریافت کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شعیب ملک

165

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے کار حادثے میں محفوظ رہا‘ خیریت دریافت کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گزشتہ روز شعیب ملک کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا۔ شعیب ملک پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے اختتام پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے واپس آرہے تھے کہ ان کی سپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کار کو بھارت نقصان پہنچا جبکہ شعیب ملک حادثے میں محفوظ رہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ میں باکل ٹھیک ہوں، حادثہ اتفاق سے پیش آیا، اللہ تعالی نے مجھ پرمہربانی کی۔ انہوں نے کہا کہ میری خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، آپ لوگوں کے محبت اور پیار پر شکر گزار ہوں۔