الپائن کلب آف پاکستان کا پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ماحول دوست ہائیکنگ کا انعقاد

218
الپائن کلب آف پاکستان کا پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ماحول دوست ہائیکنگ کا انعقاد

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر مارگلہ ہلز اسلام آباد کے ٹریل 5 پر ماحول دوست ہائیک کا انعقاد کیا۔

اتورا کو منعقدہ اس سرگرمی میں مختلف الپائن ایڈونچر کلبوں اور تعلیمی اداروں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس موقع پر اے سی پی کے صدر ابو ظفر صادق نے شرکا کو پہاڑوں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس سال کے انٹرنیشنل مائونٹین ڈے کے مرکزی خیال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کی خواتین پہاڑوں کے ماحولیاتی تحفظ اور سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

اکثر پہاڑی وسائل کے بنیادی منتظم، حیاتیاتی تنوع کے محافظ، روایتی علم کے رکھوالے، مقامی ثقافت کے رکھوالے، اور روایتی ادویات کے ماہرہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی زندگی کا انحصار پہاڑوں پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بیرونی صحت مند سرگرمیوں، خاص طور پر پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں خود کو مشغول کرنا چاہیے۔ اس موقع پر سیکرٹری اے سی پی کرار حیدری نے کہا کہ دیہی پہاڑی خواتین حیاتیاتی تنوع، تحفظ، پانی اور خوراک کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کئے جانے چاہئیں کیونکہ یہ زمین کے ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کا ایک اہم حصہ ہیں۔ پہاڑوں کی اہمیت پر بڑھتی ہوئی توجہ نے اقوام متحدہ کو 2002 کو پہاڑوں کا بین الاقوامی سال قرار دیا۔ ۔۔ ابھی حال ہی میں، اقوام متحدہ نے 2022 کو پائیدار پہاڑی ترقی کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔