الپائن کلب کے زیر اہتمام بین الاقوامی کوہ پیمائی مقابلوں میں شرکت کیلئے ٹرائلز کا اہتمام

89
Alpine Club
Alpine Club

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے بین الاقوامی کوہ پیمائی مقابلوں میں شرکت کیلئے ایتھلیٹ کو ایلیٹ پول میں رکھنے کے لئے ٹرائلز کا اہتمام کیا۔ پیر کو الپائن کلب پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرائلز میں ملک کے مختلف حصوں اور محکموں سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوں نے شرکت کی۔ ٹرائلز کا انعقاد سیکرٹری کرار حیدری اور نجیب خٹک کے زیر نگرانی کیا گیا جس میں سابقہ ​​ایتھلیٹس اور کوچ نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔

اس موقع پر اے سی پی کے سیکرٹری کرار حیدری نے کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی تازہ ہدایات کے مطابق ٹرائلز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ الپائن کلب ہر قسم کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کیلئے معاونت فراہم کرے گا اور یقین دلایا کہ ایلیٹ پول میں کارکردگی کی بناء پر شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد ضروری فٹنس ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر ابو ظفر صادق بھی موقع پر موجود تھے ، انہوں نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیں۔