الینا ستولینا نے اٹالین اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی

132

روم ۔ 21 مئی (اے پی پی) الینا ستولینا نے اٹالین اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ سمونا ہالپ سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں سپین کی گربائن مگوروزا فٹنس مسائل کی وجہ سے میچ سے دسبردار ہوگئیں۔ ان کا مقابلہ یوکرین کی الینا ستولینا سے تھا۔