کوئٹہ۔ 22 نومبر (اے پی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 41سے متعلق دائر انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔
جمعہ کو الیکشن ٹریبونل ون کی جانب سے حلقہ پی بی 41کوئٹہ سے متعلق دائر انتخابی عذرداریوں پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے نور الدین کاکڑ اور پاکستان تحریک انصاف کے عبدالغفار کاکڑ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا ۔الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حاجی ولی محمد نورزئی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریاں خارج کردیں ۔حاجی ولی محمد نورزئی کی جانب سے سینئر وکیل نادر چھلگری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔