الیکشن ٹریبونل نے سپیکربلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے خلاف دائرانتخابی عذرداری خارج کردی

113

کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 51سے چمن سے متعلق دائرانتخابی عذرداری خارج کردی ۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 51چمن سے کامیاب امیدوار اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے خلاف درخواست گزار اصغر خان اچکزئی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اصغر خان اچکزئی کی انتخابی عذرداری خارج کردی ۔واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔