- Advertisement -
کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے خواتین اور اقلیتوں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ( فارم ۔ 33) میں موجود امیدواروں کو انتخابی اخراجات کے گوشوارے 21 فروری تک الیکشن کمشنر بلوچستان/ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے فارم (C) الیکشن کمشنر بلوچستان/ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں بصورت دیگر مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک انتخابی اخراجات کا گوشوارہ فارم (C) جمع نہیں کروائیں گے ۔
- Advertisement -