الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

65

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن 2018 سے متعلق ویڈیو منظر عام پر آنے کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ رشوت لینے والے توپکڑے گئے، میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں۔2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ان دوسینیٹرزکوایوان میں رہنے کا حق ہے؟الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے،فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔