الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انتہائی حساس،حساس اور نارمل پولنگ سٹیشنز کی فہرست جاری کر دی

60
Election Commission

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے ملک بھر میں کل 89250 پولنگ سٹیشنز میں سے 17,500 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 32,508 کو حساس اور 42,500 کو نارمل قرار دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ پولنگ سٹیشنوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں حساس قرار دیئے گئے 17,500 پولنگ سٹیشنوں میں سے 6,599 پنجاب اور 4,430 سندھ میں ہیں جن کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔

بلوچستان میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2,038 اور خیبرپختونخوا میں 4,344 ہے۔پنجاب میں 15,829 پولنگ سٹیشنز کو حساس، سندھ میں 8,030، بلوچستان میں 2,068 اور خیبرپختونخوا میں 6,000 سے زائد پولنگ سٹیشنز حساس زمرے میں آتے ہیں جبکہ 42500پولنگ سٹیشنز نارمل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے 15 دن قبل سرکاری پولنگ سکیم کا اعلان کیا جائے گا۔