اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے پولنگ سٹیشنوں کی حلقہ وار ابتدائی فہرستیں شائع کر دیں۔امیدواروں اور ووٹرز کے پاس پولنگ سٹیشنوں سے متعلق اپنی تجاویز یا اعتراضات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (DROs) کو 11 جنوری 2024 تک جمع کرانے کا موقع ہے۔ڈی آر اوز 12 سے 17 جنوری تک ان اعتراضات یا تجاویز پر اپنے فیصلوں کا اعلان کریں گےپولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے 15 دن قبل منظر عام پر لائی جائے گی۔