22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں اہم اجلاس کاانعقاد

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں اہم اجلاس کاانعقاد

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 28 اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر گوجرانوالہ میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں موجود 2 لاکھ 44 ہزار کے فرق کو ختم کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرفراز حبیب نے کی، جس میں ضلعی سطح کے تمام متعلقہ محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سرفراز حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جینڈر گیپ کے خاتمے کو قومی ترجیح قرار دیا ہے اور گوجرانوالہ میں 2.44 لاکھ خواتین کا ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہونا قابل تشویش ہے۔

الیکشن کمیشن تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر فوری اقدامات اٹھائے گا تاکہ جلد از جلد از کمی کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ نہ ہونا اس فرق کی بنیادی وجہ ہے۔ اس سلسلے میں نادرا، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گوجرانوالہ کے تمام علاقوں میں خواتین کو شناختی کارڈ کے حصول میں مدد فراہم کی جائے گی۔پروگرام آفیسر خرم شہزاد (سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن) نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ مرحلے میں تقریباً ایک لاکھ خواتین کی ووٹر رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے

- Advertisement -

، اب تمام محکموں کے اشتراک سے یہ ٹارگٹ بھی مکمل ہو جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکمے اپنے فیلڈ ورکرز کے ذریعے خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹر رجسٹریشن کی جانب راغب کریں گے۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی بیداری مہمات کے ذریعے خواتین کو ان کے جمہوری حق کے استعمال کی ترغیب دیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں