الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی مردوخواتین کے درمیان ووٹرز کا فرق کم کرنے کے حوالے سے ٹرییننگ

22

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کی بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں مردوخواتین کے درمیان ووٹرز کا فرق کم کرنے کے حوالے سے ٹرییننگ منعقد ہوئی۔صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹررجسٹریشن میں مرد اور خواتین کے درمیان فرق کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین کے شناختی کارڈز بنائےجائیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے جی آئی ایس ونگ نے INVR-5کے نام سے پلان مرتب کیا ہے

جسکے تحت بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں خصوصی حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان پر عملی درآمد کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا کے علاوہ مقامی سی ایس اوز اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام مکتب فکر کو حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ مرد و خواتین کے درمیان کمی کو ختم کیا جاسکے ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے چمن اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ اپنے لیول پر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کریں۔